(ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے پیغام ہے کہ انتہا پسندی چھوڑ دے، یہ پی ٹی آئی اور کارکنوں کیلئے بہتر ہوگا۔
بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) شدت پسندی کی سیاست چھوڑ دے اس سے ملکی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، لیڈر کی گرفتاری اور کیس پر قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر یہ قدم اٹھاتی تو پتہ نہیں ہمارے ساتھ کیا حشر کیا جاتا، ان کے ساتھ تو کچھ بھی نہیں ہو رہا۔ سیاسی جماعتوں کو سیاسی راستے نکالنے چاہئیں،یہ ملک کے مفاد میں ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ نجکاری کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنا نقطہ نظر رکھتی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے عوام کو بہتر سہولت دلا سکتے ہیں، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو ترجیح دیتے ہیں۔ وفاق کو سندھ حکومت کے پبلک پارٹنر شپ سے سیکھنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت وہ کام کر رہی ہے جو دیگر صوبوں میں نہیں ہو رہے، مریضوں کو 100 فیصد مفت طبی سہولتیں دی جارہی ہیں، بچوں کو عالمی معیار کے مطابق مفت طبی سہولت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔طبی میدان میں سندھ کی سہولت کا کوئی مقابلہ نہیں، سندھ میں عالمی معیار کے صحت کے مراکز قائم کر رہے ہیں۔