ریموٹ کنٹرول سےکام نہیں چلےگا،اسپیکر قانون کے مطابق اسمبلی چلائیں:رانا آفتاب

 ریموٹ کنٹرول سےکام نہیں چلےگا،اسپیکر قانون کے مطابق اسمبلی چلائیں:رانا آفتاب
کیپشن: ریمورٹ کنٹرول سےکام نہیں چلےگا،اسپیکر قانون کے مطابق اسمبلی چلائیں:رانا آفتاب

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے رکن پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے، سپیکر قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے رکن پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمیں اسمبلی کے اجلاس کی اطلاع نہیں ملی، میڈیا سے اس کا پتہ چلا، اجلاس قانون، آئین اور ضابطے کے مطابق چلنے دیں گے۔

 آفتاب احمد کہا کہ اب تک ایجنڈا نہیں ملا ان کو چلانے والے کوئی اور ہیں یہ ریمورٹ کنٹرول سے چلا رہے ہیں،اگر بجٹ پیش کرنا ہے تو نارمل بجٹ کی طرح بجٹ ہوتا ہے کٹ موشنز سمیت دو روز کااجلاس ہوتا ہے,ہمارے بے گناہ لوگوں کو پکڑا ہوا ہے سب باتیں اسمبلی فلور پر کریں گے،اگر مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی تو مریم نواز کو کیوں بولنے کی اجازت دی گئی،نگران حکومت ڈے ٹو ڈے ایمرجنسی اخراجات کرتی ہے سڑکیں بنانا ان کے اختیار میں شامل نہیں ہوتا.

رانا آفتاب نے کہا ہے کہ ہمارا اسمبلی میں پرامن رہنے کا پروگرام ہے، نارمل بجٹ پیش ہوتا ہے تو اس کے لیے 2 دن مختص کیے جاتے ہیں۔

آفتاب احمد  نے کہا کہ ہماری تلاشی ایسی ہوتی جیسے دہشت گردی کو ملنےکےلئے جانے والے لوگوں کی ہوتی ہے،کاش یہ پولیس ڈکیتی چوری کو روکتی سب پنجاب اسمبلی لگا دی گئی ہے،کاش مریم نواز کہتی جعلی مقدمہ ختم کرواتی وہ خواتین کو جوجیل میں ہیں رہا کروائیں۔جعلی مینڈیٹ 220 ختم ہونے والا ہے، ہم حکومت بننے کا انتظار کررہے ہیں،احمد رشید بھٹی ان کی کسٹڈی میں ہیں یہ پبلک سرونٹ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نگران حکومت نے 100 روپے والے کام پر 2 ہزار روپے لگائے، اس پر بات کرنی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے بطور امیدوار بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، سپیکر کو چاہیے کہ وہ قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں۔ 

 رانا آفتاب نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب بجٹ پیش کر سکتی تھی،358 ارب 94 کروڑ سپلیمنٹری گرانٹس ایڈمنسٹریٹر اخراجات کے لئے دے رہے ہیں،ہم اس بجٹ پر اعتراض کرتے ہیں،لڑکھڑاتی ہوئی جمہوریت دم توڑنے والی ہے،اسپیکر کا رویہ آمرانہ ہے،رولز خود ہی بنا لئے ہیں،ان سے کہہ دیا ہے کہ غیرآئینی و غیر جمہوری کام نہیں کرنے دیں گے۔ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی چیزیں سیل ختم ہونے پر بند ہو جاتی ہیں،ان کی بیٹری ختم ہونے والی ہے،انہیں اپوزیشن کو برداشت کرنا چاہیئے اس طرح گڈی چلنی نہیں ہے۔

Watch Live Public News