پی ایس ایل9؛ کراچی میں میچز کے دوران کوئی سڑک بند نہیں ہوگی

پی ایس ایل9؛ کراچی میں میچز کے دوران کوئی سڑک بند نہیں ہوگی
کیپشن: پی ایس ایل9؛ کراچی میں میچز کے دوران کوئی سڑک بند نہیں ہوگی

ویب ڈیسک: پی ایس ایل کے کراچی میں شیڈول میچز کے دوران شہر کی کوئی سڑک بند نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران شہر قائد کی کوئی سڑک بند نہیں ہوگی البتہ ہیوی ٹریفک کو میچ کے روٹس والے راستوں سے نہیں گزرنے دیا جائے گا۔

پی ایس ایل 9 کے پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 28 فروری سے 18 مارچ تک کراچی میں شیڈول ہے۔

اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے تماشائیوں کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے، وہ شائقین کرکٹ جو کارساز، ملینیم اور نیوٹاؤن سے آرہے ہیں، اپنی گاڑیاں پی ایس بی کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے۔

دوران میچ سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔