کراچی : ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق میراتھن شروع ہونے سے قبل ایتھلیٹس سی ویو پر نشان پاکستان پہنچے۔ میراتھن میں شامل ہونے کے لیے شہریوں نے رجسٹریشن کروائی.
کراچی میراتھن میں 4 مختلف کیٹگریز کی 4 ریسیز ہوں گی۔ کراچی میراتھن میں فل میراتھن کا فاصلہ 42.2 ہے ، ہاف میراتھن 21.1 کلومیٹر پر مشتمل ہوگی۔ 5 کلومیٹر کی فن ریس میں بھی شہری بھی شامل ہونگے۔مردوخواتین اور بچوں سمیت شائقین بھی سی ویو پر موجود ہیں ۔ میراتھون میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے جا ئیں گے۔