ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے اداکارہ علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے کے الزامات کی تردید کر دی ہے۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ سال 2021 میں ایک ریمپ واک کے دوران وہ گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے گر گئی تھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
بعدازاں علیزے شاہ نے اپنے گرنے کا الزام شازیہ منظور پر عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکارہ نے انہیں جان بوجھ کر اسٹیج پر گرایا، تاہم اس وقت شازیہ منظور کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔
حال ہی میں شازیہ منظور نے ایک انٹرویو میں اس واقعے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علیزے شاہ کو نہیں گرایا اور اداکارہ خود ہی پھسل کر گری تھیں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ “کیا اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا دل کرے گا؟ اس دن علیزے شاہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں، شاید انہیں نظر لگ گئی تھی۔”
انٹرویو کے اختتام پر شازیہ منظور نے علیزے شاہ سے اپنی محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔