ویب ڈیسک: پہلگام واقعہ کس نے کیا؟ کیا پاکستان ملوث تھا یا مودی سرکار نے بہانہ بنایا؟ بھارت کےسابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے بڑا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
سابق بھارتی وزیرداخلہ نے سوال اٹھایا کہ مودی سرکار نے کس ثبوت کی بنا پر دہشتگردوں کو پاکستانی قرار دیا۔ کیا انہوں نے پاکستانی ہونے کی شناخت کی تھی؟
سابق بھارتی وزیر داخلہ الزام عائد کیا کہ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی تھی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی تھی لیکن اس کے باوجود بھارت اب تک پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان کے خلاف الزامات سے آگے نہیں جا سکا اور نا ہی اب تک معاملے کی تحقیقات مکمل ہو سکیں۔