یومِ شہادت کیپٹن محمد سرور شہید, چکوٹھی میں خراجِ عقیدت کی پروقار تقریب

یومِ شہادت کیپٹن محمد سرور شہید, چکوٹھی میں خراجِ عقیدت کی پروقار تقریب
کیپشن: یومِ شہادت کیپٹن محمد سرور شہید, چکوٹھی میں خراجِ عقیدت کی پروقار تقریب

ویب ڈیسک: پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی یومِ شہادت کے موقع پر چکوٹھی میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چکوٹھی میں منعقد ہوئی، جس میں عسکری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق مقررین نے شہید کی قربانی، جُرات اور قیادت کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے اُنہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ کیپٹن محمد سرور شہید پاک فوج کے پہلے شہید  تھے جنہیں نشانِ حیدر کا اعزاز ملا اور  آپ 27 جولائی 1948 کو تلپترا کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور اس وطن کی بنیادوں میں افواجِ پاکستان کا لہو شامل ہے۔

Watch Live Public News