نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ 

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ 
کیپشن: نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ 

ویب ڈیسک: نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے حساس ترین علاقے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق   دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس بریفنگ میں چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمتِ عملی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ 

شرکاء نے اس بریفنگ اور دورے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبۂ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

Watch Live Public News