ویب ڈیسک: جعفر ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جیکب آباد اور سلطان کوٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر صبح 10 بج کر 20 منٹ پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو ریسکیو کیا جا سکے اور ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ
"ریاست کے خلاف ایسی کارروائی ناقابلِ برداشت ہے، اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔"