ویب ڈیسک: فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں اوباش لڑکے نے چھیڑ خانی سے منع کرنے پر لڑکی پر فائرنگ کر دی ۔
اوباش لڑکے کی فائرنگ سے (ف) نامی لڑکی گردن پر فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی، ملزم نے گلی میں گزرتی ہوئی لڑکی پر فائرنگ کی۔
پرتاب نگر گلی نمبر 10 کی رہائشی لڑکی پر پرتاب نگر گلی نمبر 11 کے لڑکے نے فائرنگ کی اور موقع سےفرار ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھوڑی ہی دیر میں لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جو کہ (ف) نامی لڑکی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا ، ملزم مقتولہ سے دوستی کرنا چاہتا تھا انکار پر طیش میں آگیا اور اُسےقتل کردیا۔