شاداب خان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

شاداب خان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے ساتویں باؤلر بن گئے ہیں۔ لیگ سپنر شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ حاصل کیا۔ انہوں نے افغان بیٹر عثمان غنی کو آؤٹ کر کے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ شاداب خان اب تک 87 میچوں میں 101 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔ ان سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، افغانستان کے راشد خان، نیوزی لینڈ کے ایش سودھی، سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سو یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 134 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ، شکیب الحسن 131 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان کے راشد خان 129 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔