ویب ڈیسک: یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان قائد میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ نواز شریف نے امریکہ کی پانچ ارب ڈالر کی آفر کو بھی ایبسولوٹلی ناٹ کہا۔

متن میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف نے غیر ملکی دباؤ اور دھمکیوں پر ملکی سلامتی اور خود مختاری کو مقدم رکھا۔ 28 مئی کو پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا۔ یہ ایوان اپنی بہادر افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان کی افواج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
