خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے معاملے میں اہم پیشرفت 

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے معاملے میں اہم پیشرفت 
کیپشن: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے معاملے میں اہم پیشرفت 

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں گورنرراج کے نفاذ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی اکثریت نے گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کردی۔  

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے گورنر راج سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور اے این پی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو اپنی رائے دے دی۔ 

پی ٹی آئی احتجاج میں خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین اور مشینری بھی استعمال کی گئی۔ کابینہ اجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا۔ سیاسی اتحادیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

Watch Live Public News