محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں سمیت ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں سمیت ژالہ باری کی پیشگوئی کردی
کیپشن: rain prediction
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا،ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی ،واسا اور دیگر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت،بیشتر علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈی سی لاہور  نے ہدایت کی ہے کہ واسا ڈسپوزل اسٹیشنز فعال رکھے،اسسٹنٹ کمشنرز نشیبی علاقوں میں بارشی صورتحال کا جائزہ لیں،جہاں کہیں بارشی پانی نظر آئے، فوری بارشی پانی کو نکالا جائے.

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے،  اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،شہر لاہور  کا موسم خوشگوار اور ٹھندی ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے ،مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں جاری موسلادھار بارشوں کے تین سپیل ریکارڈ کیے گئے۔مال روڈ پر 12 جیل روڈ پر 19 گلبرگ میں 11 لکشمی چوک میں 26 اندرون لاہور میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مغل پورہ میں 3.5 تاج پورہ میں 5 نشتر ٹاؤن میں 1 ناخدا چوک میں 3 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

فرخ آباد میں 12 گلشن راوی میں 20 اقبال ٹاؤن میں 6 سمن آباد میں 8 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔جوہر ٹاؤن میں لاہور میں 1 جبکہ قرطبہ چوک میں 5 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 26 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔بارش کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ٹھنڈی ہوا چل پڑی۔

Watch Live Public News