(ویب ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے ہوگئی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر اضافے سے 3310 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔