جوڈیشل کمیشن بنانے پرحکومتی جواب اسپیکرکے حوالے

جوڈیشل کمیشن بنانے پرحکومتی جواب اسپیکرکے حوالے
کیپشن: جوڈیشل کمیشن بنانے پرحکومتی جواب اسپیکرکے حوالے

ویب ڈیسک: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا معاملہ،حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کردیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا،حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے،ان وجوہات کا بھی ذکر کیا جن میں کمیشن نہیں بن سکتا،سانحہ 9 مئی پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر کمیشن بنانے سے متعلق رائے مانگی گئی۔اس حوالے سے آئینی و قانونی نکات کا حوالہ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے متبادل خصوصی کمیٹی یا پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی،حکومت نے اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ کمیٹی کو ہی پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی بھی تجویز دی،حکومت نے تحریک انصاف کے لاپتہ افراد کی فہرست فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، حکومتی کمیٹی نے بانی چیئرمین سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی سے متعلق قانونی و عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قانونی طور پر ان کی عدالتوں سے ضمانت یا رہائی پر  کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، اسپیکر قومی اسمبلی یا حکومت جواب کو ابھی پبلک نہیں کرینگے،تحریک انصاف مذاکرات میں واپس آئے گی تو جواب کمیٹی میں پیش ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔ اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31 جنوری کے بعد ختم کرنے کی خواہاں ہے۔

Watch Live Public News