(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونا سستا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1372 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی سے 3320 ڈالر کا ہوگیا۔