سونے کی قیمت پھر بےقابو، ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت پھر بےقابو، ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: Gold price again uncontrolled, increase of thousands of rupees

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر بے قابو ہوگئی ہے۔ ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کے اضافے نے خریداروں کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے فی تولہ میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3258 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 01 ہزار 303 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے اضافے سے 2254 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔