عارف علوی کی ترک صدر رجب طیب اردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

عارف علوی کی ترک صدر رجب طیب اردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ترک صدر کی متحرک قیادت میں پاک،ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے ۔ ایوانِ صدر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے عزیز دوست اور بھائی صدر رجب طیب ایردوان کو ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مشکل وقتوں کے دیرینہ ساتھی ہیں، پاکستان اورترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رجب طیب ایردوان کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب ایردوان کی جیت عوام کے ان پر کئے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، ترکیہ ہمارا بہت قریبی دوست ہے جس کے ساتھ ہمارے صدیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔