نوازشریف کوپارٹی صدر کے عہدے پربحال کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

نوازشریف کوپارٹی صدر کے عہدے پربحال کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کوپارٹی صدر کے عہدے پربحال کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کل درخواست پربطور اعتراض سماعت کرینگے۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر رکھا ہے، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کوپارٹی عہدے سے سپریم کورٹ نے ہٹایا وہاں رجوع کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں وکیل آفاق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، 2018 میں عدالت نےانہیں پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کوبھی نااہل قرار دیا مگر انہیں پارٹی سربراہی سے نہیں ہٹایا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔