ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر 7 ہزار بلاک سمیں دوبارہ بحال 

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر 7 ہزار بلاک سمیں دوبارہ بحال 
کیپشن: 7,000 block SIMs restored on submission of tax returns

ویب ڈیسک: نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کام کرگئی۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے 7 ہزار سے زائد افراد کی سمیں بحال کردی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  اب تک 65 ہزار  نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں  سے شیئرکیا گیا، ٹیلی کام کمپینوں کو نان فائلرزکی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق  مجموعی طور  پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیارکی گئی تھی۔

خیال رہے کہ  انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز  بتدریج بند کرنےکا فیصلہ ہوا تھا۔

Watch Live Public News