’بلاول بھٹو میدان میں آچکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی‘

’بلاول بھٹو میدان میں آچکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی‘
کراچی ( پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج پر جیالوں کو شاباش۔ پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کر سکتی ہے تو مہنگائی پر بھی قابو پا سکتی ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں دو خطرناک سیلاب آئے مگر نہ انسانی خوراک میں کمی ہوئی نہ مہنگائی ہوئی۔ ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں اس لیئے غریبوں کی مشکلات ختم کرتے ہیں۔ اب ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے۔ ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے ہماری ترجیح عوام کی خدمت ہوتی ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم پھر آئیں گے۔ برطرف ملازمین کو بحال کریں گے اور روزگار کے وسائل پیدا کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ چکے ہیں فتح عوام کی ہوگی۔ پیپلزپارٹی مہنگائی بھی ختم کرے گی اور عوام میں خوشحالی بھی لائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔