(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2915 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہوگئی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالر کم ہوکر 3276 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔