حکومت نہ لیتے تو ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہوتا ، نواز شریف

حکومت نہ لیتے تو ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہوتا ، نواز شریف
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سب مل کر ایک ٹیم کی طرح ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سب باتیں میرے دل میں اتری ہیں، آپ نے میری بہت مدد کی ہے، آپ نے میرٹ پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات کام کرکے پراجیکٹ مکمل کرائے، یہ آپ کی خدمت کوئی معمولی خدمت نہیں ہے، شہبازشریف نے مشکل حالات کا صبر کے ساتھ سامنا کیا، گزشتہ ڈیڑھ سال کی حکومت بارے بہت سارے لوگوں نے کہا تھا حکومت نہیں لینی چاہئے تھی۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف نے ملک کو اکنامک خطرے سے بچایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔