(ویب ڈیسک) عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے پر نیچے آ گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 9174 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 145 روپے کی کمی سے 7930 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 107 ڈالر کی کمی سے 4371 ڈالر ریکارڈ ہوا۔