غیر ملکی سیاحوں کو سعودی عرب میں داخلہ کی اجازت

غیر ملکی سیاحوں کو سعودی عرب میں داخلہ کی اجازت
جدّہ ( پبلک نیوز) سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کو کورونا وائرس سے بچاو کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والے افراد کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دے دی ہے سعودی وزارت سیاحت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے منظور کردہ کورونا ویکسین فائزر، آسٹرازنیکا اور مڈرنا کی دونوں خوراکیں لگوانے والے غیر ملکی افراد سرٹیفکیٹ کا ثبوت جمع کروانے پر سیاحتی ویزے پر سعودی عرب داخل ہوسکتے ہیں وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ جبکہ انکو قرنطینہ سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ یکم اگست سے غیر ملکی سیاح سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے۔ غیر ملکی سیاحوں کو ایک مرتبہ پھر خوش آمدید کہتے ہیں اور کووڈ 19 کی شدت میں کمی پر ہم غیر ملکی سیاحوں کا استقبال کرکے خوشی محسوس کریں گے۔ احمد الخطیب نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے ہم سیاحوں کو بہتر ماحول فراہم کریں اور مملکت میں تاریخی مقامات کی جانب ان کی رہنمائی کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔