ویب ڈیسک: ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں بم دھماکے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک افغان نژاد شخص محمد داؤد الکوزئی کو اس ہفتے حراست میں لے لیا گیا۔
محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کے مطابق، الکوزئی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اس نے فورٹ ورتھ کے علاقے میں بم حملے کی منصوبہ بندی کا اشارہ دیا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، اس کے خلاف ریاستی سطح پر دہشت گردانہ دھمکی دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی ایچ ایس کے مطابق، الکوزئی 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد "آپریشن ایلیز ویلکم" کے تحت امریکا آیا تھا، جس کا مقصد افغان شہریوں کی آبادکاری تھا۔
یہ اسی پروگرام کے تحت امریکا آنے والا دوسرا افغان شہری ہے، جس پر اس ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے الزام میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
الکوزئی کو منگل کے روز ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی اور ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
ریکارڈ کے مطابق، الکوزئی کو 7 ستمبر 2022 کو امریکا میں بطور مستقل قانونی رہائشی داخلہ دیا گیا تھا۔