کراچی ( ویب ڈیسک ) بحریہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ، 2 اکتوبر تک کراچی میں عوام کا نظام زندگی درہم برہم ہونے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی، سمندر میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، دو اکتوبر تک جل تھل ایک ہو جائے گا، شہر بھر میں سڑکیں اور گلیاں میں پانی کھڑے ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ اس سے قبل اس سے کم بارش میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہو جاتا ہے جبکہ انتظامیہ کے دعوے ہیں کہ وہ طوفانی بارشوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ محکمہ موسمیات کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل ہو رہی ہے ، طوفانی با رشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں ، آندھی کے باعث کمزور عمارتوں کو نقصان کا خطرہ رہے گا ادارے الرٹ ر ہیں ، آج سے 3 اکتوبر کے دوران سمندرمیں طغیانی رہ سکتی ہیں ،ماہی گیر سمندر میں نہ جا ئیں ، حیدر آبا د ٹھٹھہ اور بدین میں آج سے 2 اکتوبر تک با رش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی با رشوں کا امکان ہے ،میر پو ر خاص ، تھر پارکر ، عمر کوٹ ،او ر سانگھڑمیں با رش کی پیش گوئی کی گئی ہے،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج سے 3 اکتوبر کے درمیان با رشیں متوقع ہے ۔