ویب ڈیسک: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ساری کرکٹ ٹیم متحد ہے۔ بنگلہ دیش سے شکست کا ہمیں بہت دکھ ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ قومی ٹیم کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف کافی غلطیاں کیں جن سے سیکھنا ہو گا، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہو گا، کھلاڑیوں کو شکست کا افسوس ہے کھلاڑی اچھے نتائج دینے کے خواہاں ہیں۔
شان مسعود کا کہنا ہے کہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں باتیں سامنے رکھنی ہوتی ہیں، رضوان کے بعد اگر کوئی وکٹ کیپر ہے تو وہ سرفراز ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں اچھی تیاری ہوئی، جس میں فٹنس کا بھی علم ہوا ہے، کپتان کے طور پر برا لگتا ہے جب ٹیم ہارتی ہے، آئیڈل آغاز نہیں ہوا ، جب ہارتے ہیں تو احتساب ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ بال کے لیے ذہنی اور جسمانی فٹنس بہتر کرنا ہو گی، ہماری فزیکل اور مینٹل کنڈیشن دنیا کی دوسری ٹیمز کی طرح ہونی چاہیے، اگر پاکستان کو بہتر ٹیسٹ ٹیم بننا ہے تو فزیکل اور مینٹل فٹنس کو بہت بہتر بنانا ہو گا۔
عامر جمال انجری سے واپس آ رہے ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے فی الحال ایک ٹیسٹ کے لیے ٹیم بنائی ہے، اسپورٹس میں پریشر ہوتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کو ہارنا برادشت نہیں ہوتا۔