ستمبر کے کونسے ہفتےبارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ستمبر کے کونسے ہفتےبارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 2 تا 5 ستمبر جاری،  نشیبی علاقوں میں طغیانی اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرارہے۔

تفصیلات کےمطابق  ملک بھر میں 2 تا 5 ستمبر 2024 کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، سسٹم کے تحت، شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، پوٹھوہار سمیت لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ 

 خیبرپختونخوا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں، پشاور میں ہلکی سے تیز بارش کا امکان  ہے جبکہ بلوچستان کے علاقوں بشمول قلات ڈویژن، کوئٹہ، پشین اور کیرتھر اور کوہ  سلیمان  میں بھی ہلکی سے تیز اور شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

 بارشیں نشیبی علاقوں میں طغیانی ، اربن فلڈنگ اور دیگر موسم برسات سے منسلک ممکنہ خطرات کا باعث بن سکتیں ہیں،عوام موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں

 خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی  پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، شہری مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں۔

Watch Live Public News