پاکستان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پاکستان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت
ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( اوجی ڈی سی ایل) نے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے تصدیق کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے انھوں نے آگاہ کیا کہ تیل اور گیس کے ذخائر لکی مروت کے قریب سے دریافت کیے گئے جہاں سے 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 950بیرل آئی یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہوگا۔ انھوں نے مزید لکھا کہ یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے۔ اس بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے۔ یہ کاوا گڑھ فارمیشن میں پہلی دریافت ہے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کنواں کو 4727 میٹر گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔