ماں” باپ “ کو چھوڑ کر ملک کا سوچنے کا وقت ہے

ماں” باپ “ کو چھوڑ کر ملک کا سوچنے کا وقت ہے

کراچی(پبلک نیوز) جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں آج احتساب عدالت میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیش ہوئے۔ وزیراعلی سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا تھا۔

اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں مراد علی شاہ، خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں الزامات کیا ہیں، انکا ابھی معلوم نہیں ہے، افسوس ہے کہ جس پلانٹ کا ریفرنس بنایا گیا وہ سو فیصد پاور بنا رہا ہے۔ اس پاور پلانٹ کی وجہ سے سندھ میں دو سے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے۔ ہم نے یقینی بنایا کہ یہ پلانٹ چلتا رہے اور لوگوں کو سستی بجلی فراہم ہوتی رہے۔ اپریل 2019 میں مجھے ایک سوالنامہ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک کال کے ذریعے بتایا گیا کہ آج این سی او سی کا اجلاس ہے، میں اب آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا، وفاق کی مخالفت کے باوجود ہم نے سندھ میں لاک ڈاؤن کیا، مجھے کورونا ہو چکا ہے اور مجھ میں انٹی باڈیز موجود ہیں، جب دنیا کرائسز سے نکل چکی ہیں ہم کرائسز میں جا رہے ہیں، دنیا میں ویکسین لگائی جا چکی ہے ہمارے پاس آٹے میں نمک کے برابر ہے، پاکستان کی معیشیت خطے میں بدترین ہے، معیشیت ایسی ہے کہ وزیر خزانہ کو نکالنا پڑا اور خود الزام لگا رہے ہیں کہ وجہ مہنگائی ہے۔ میں مشورہ دیتا ہوں کہ حکومت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرے، سب کو کورونا کی پریشانی ہے، معلوم نہیں کیا مسئلہ ہے جو سب سے اہم مسئلہ ہے اسے پس پشت ڈال رکھا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کوئی سمارٹ لاک ڈاؤن نہیں ہوتا یا لاک ڈاؤن ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔

دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی باپ سے جا ملی ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت ماں باپ کو چھوڑ کر ملک کا سوچنے کا وقت ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیان بازی نہیں ہونی چاہیے،اپوزیشن کو ملکر چلنا چاہیے،ملک کیساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔