تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا
اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، آغاز میں ہی اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور شیخ روحیل اصغر نے مطالبہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کرائی جائے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میرا خیال ہے کوئی بھی وقفہ سوالات کے لیے سنجیدہ نہیں، لہٰذا قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی کیا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے اچانک ملتوی ہونے پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کی تھی اور آئین کے مطابق 3 اپریل کو ووٹنگ کا آخری دن ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔