اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے مہنگائی سے ستائے عوام کو اہم ریلیف دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ مسترد کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک ٹویٹ پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اطلاع دی۔
انھوں نے لکھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگا تار اضافہ ہو رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے اس بار بھی فی لیٹر 8.86 روپے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی جو وزیراعظم نے منظور نہیں کی۔
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید لکھا کہ مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کے تسلسل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہو گا۔