چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی نااہلی ریفرنس مسترد کردیا

چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی نااہلی ریفرنس مسترد کردیا
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نااہلی ریفرنس مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی ریفرنس پر رولنگ دے دی۔ رولنگ میں کہا گیا ہے کہ سنیٹر یوسف رضا گیلانی پر الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے، یوسف رضا گیلانی 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر منتخب ہونےکے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا، یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 )A) کا اطلاق نہیں ہوتا۔ خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نااہلی کا ریفرنس فائل کیاتھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔