کراچی : اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا ہے۔ کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ میں ایک موقع پر مارکیٹ 52 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی۔ 100 انڈیکس میں 437 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 51 ہزار 920 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 51 ہزار 482 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 25 کروڑ 21 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 188 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں تیزی جبکہ 146 میں مندی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ سرمائے میں 64 ارب 2 کروڑ روپے سے زائد اضافہ ہوا۔