(ویب ڈیسک ) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 700 روپے اضافے کے بعد 287200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد 246228 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 225709 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 07 ڈالر اضافے کے بعد 2777 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔