اسلام آباد: بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کردی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بجلی صارفین پر بجلی گرادی گئی ، ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کردی گئی ، بجلی صارفین پر اضافے سے159ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافہ مالی سال2022/23کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافی وصولیاں صارفین سے آئندہ چھ ماہ کی جائیں گی ۔