پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 4 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 4 اپریل 2021
وزیر اعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔ وزیر خزانہ اکنامک ایڈوائزری کونسل کے وائس چیئرمین ہوں گے۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی طبعیت ناساز، ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ۔ میاں نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کا مشورہ، کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، خرابی صحت کے حوالے سے دریافت کیا اور فون پر ان کی مزاج پرسی کی۔ انھوں نے کہا کہ مولانا صاحب! میں آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہا ہوں۔کراچی میں صنعتی زون کو غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کے ذریعہ پانی فراہمی کی چوری پکڑی گئی۔ کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے پی ایس 99 میں بھاری مشینری کے ہمراہ بڑی کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران قبضہ مافیا کی جگہ مسمار ، سامان قبضے میں لے لیا گیا۔بنگلہ دیش میں جاری سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ سنگل لیگ پر ہوگا۔ چار اپریل کو ہی باقی دو لیگ میچز جبکہ ایک فائنل میچ ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔