ویب ڈیسک: مشہور اداکارہ نمرہ خان ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ نمرہ خان نے اپنی شادی کی خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی اور چند تصاویر کے ذریعے مداحوں کو اس خوشی میں شریک کیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں نمرہ کے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنی پوسٹ میں نمرہ خان نے لکھا:
"یہ کہانی اللہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی۔ آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے۔ یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللہ کی برکت سے ہوئی ہے۔"
ایک اور پوسٹ میں نمرہ نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی شادی مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے انسٹاگرام بائیو میں بھی 'الحمداللہ میریڈ' لکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ یہ نمرہ خان کی دوسری شادی ہے۔ پہلے انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، لیکن یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔