ویب ڈیسک: ملک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاج کی کال کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے۔ 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ آج ٹریڈنگ کے دوران بارہ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار کی حد بھی پار کر گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔