پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع
کیپشن: پختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: ذرائع کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 31مارچ کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ مختلف اضلاع میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کی جیوپرنٹنگ کاسلسلہ بھی مکمل کرلیاگیا،پشاور میں سب سےذیادہ رجسٹر اور غیر رجسڑڈ افغان مہاجرین رہائش پذیرہیں،جعلی پاکستانی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والے افغان مہاجرین کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیاہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اورنجی سکولوں میں موجود افغان مہاجرین کے بچوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرلی،کاروبار سے وابسطہ افغان مہاجرین کی بھی جان پرتال مکمل کرلی گئی ہے۔

Watch Live Public News