مضرصحت ادویات کےاستعمال پرپابندی،فلیجل بھی غیر معیاری قرار

مضرصحت ادویات کےاستعمال پرپابندی،فلیجل بھی غیر معیاری قرار
کیپشن: مضرصحت ادویات کےاستعمال پرپابندی،فلیجل بھی غیر معیاری قرار

ویب ڈیسک: پنجاب سے بڑے پیمانے پرمضر صحت ادویات کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں  انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ ہونے والے محکمہ صحت نے 8 ادویات کے استعمال پر پابندی لگا دی،چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے میڈیکل سٹورز اور فارمیسز کو ان ادویات کی فروخت سے روک دیا۔تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ادویات کا سٹاک قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

بیکٹریکل انفکیشن کے لیے استعمال ہونیوالی گولی فلیجل بھی غیر معیاری قرار دیدی گئی۔مختلف بیماریوں میں درد کم کرنے والے انجکشن ٹراما ڈول کو بھی مضر صحت قرار دیا گیا۔آئی وی کینولا اور بیکٹریکل انفکیشن کے علاج واسطے استعمال ہونیوالے انجکشن میٹرنیڈوزل بھی غیر معیاری قرار دیئے گئے ہیں۔

کراچی کسٹمز حکام نے غیر رجسٹرڈ  درد کش ادویات کے 7 بیچ پکڑے ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ان 7 بیچ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

Watch Live Public News