کابل ائیر پورٹ حملے کاماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ عرف جعفر افغان شہری نکلا 

کابل ائیر پورٹ حملے کاماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ عرف جعفر افغان شہری نکلا 
کیپشن: کابل ائیر پورٹ حملے کاماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ عرف جعفر افغان شہری نکلا 

ویب ڈیسک: کابل ائیر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ عرف جعفر افغان شہری نکلا۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے  افغان دہشت گرد محمد شریف اللہ کو  بلوچستان میں پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقے سےگرفتار کیا،افغان دہشت گرد شریف اللہ کو گرفتار کرنے کے لئے پاکستانی سیکیورٹی  اور انٹیلیجینس فورسز  نے متعدد مشکل انٹیلیجینس بیسڈ آپریشنز کیے۔

ذرائع کا کہناہے کہ داعش سرغنہ محمد شریف اللہ جسکا تعلق افغانستان سے ہے، 2021 میں ہونے والے کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا،داعش سرغنہ محمد شریف اللہ غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔  افغانی سرغنہ شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کا غماز ہے۔

Watch Live Public News