پی ڈبلیو ڈی میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

پی ڈبلیو ڈی میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف
پبلک نیوز: ڈائریکٹوریٹ آف بجٹ اینڈ اکاؤنٹس کی پاک پی ڈبلیو ڈی میں گھوسٹ ملازمین پر رپورٹ تیار، رپورٹ وزارت ہاؤسنگ و تعیرات اور کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو ارسال۔ رپورٹ کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کی تمام 93فارمیشنز میں 126ورک چارج گھوسٹ ملازمین کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔ 392ریگولر ملازمین کی فزیکل ویریفکیشن بھی نہیں ہو پائی۔ 69ریٹائرڈ و جاں بحق افراد بھی فزیکل تصدیق نہ ہونے والے ملازمین میں شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق ڈیلی ویجز کی ماسٹرول پر بھرتی سے ریگولر مینیٹننس سٹاف کی تنخواہوں کے بجٹ متاثر ہو رہے ہیں۔ گھوسٹ ملازمین قواعد کے برخلاف بھرتی کیے گئے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے گھوسٹ ملازمین پر ایکشن لیا گیا۔ 19اگست تک طلب کی گئی رپورٹ پر پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔