امریکاپاکستان میں انتخابی عمل کو قریب سے مانیٹرکررہاہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکاپاکستان میں انتخابی عمل کو قریب سے مانیٹرکررہاہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

(ویب ڈیسک ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل  نے کہا ہے کہ امریکاپاکستان میں انتخابی عمل کو قریب سے مانیٹرکررہاہے،  ہم دیکھ رہے ہیں کہ امیدواروں کو مکمل آزادی ہے یا نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانیوں کو آزادانہ،منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق ہے، خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ    پر تشدد واقعات،انٹرنیٹ کی آزادی اور اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے، چاہتے ہیں الیکشن کے عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات شیڈول ہیں ۔ عام انتخابات 2024 کی انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عام انتخابات کے لیے چھپوائے گئے لگ بھگ 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔