عام انتخابات 2024 کے نتائج کے حوالے سے کرنل سعد کا اہم بیان

عام انتخابات 2024 کے نتائج کے حوالے سے کرنل سعد کا اہم بیان
کیپشن: Colonel Saad's statement
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک) کرنل (ر) سعد  نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا پریزائیڈنگ افسر ریزلٹ تصویر لے کر ریٹرننگ افسر کو تصویر بھیجے گا، ڈی جی آئی ٹی خضر حیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا پریذائیڈنگ افسر ای ایم ایس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو نتائج بھجوائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو کرنل سعد نے میڈیا کو بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر بڑا اعتماد ہے، ای ایم ایس کے کافی تجربات بھی کرچکے ہیں، تین ہزار لیپ ٹاپ کا انتظام کیا ہے، 36 سو آپریٹرز کو ٹرین کیا ہے،اس سسٹم کو چلانے کے لئے پرائیویٹ نیٹ ورک بنایا ہے، کرنل سعد  نے کہا کہ یہ سسٹم انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل (ر) سعد نے کہا کہ ای ایم ایس کی مالیت ابھی بتانا مشکل ہے، 3600 ای ایم ایس اپریٹرز کو ٹریننگ دی گئی ہے،ای ایم ایس سے متعلق انٹرنیشنل سٹینڈرڈز بنائے گئے، ای ایم ایس کی ورکنگ کیلئے انتہائی سیکیور نیٹ ورک موجود ہے، این اے 197 کے خط پر ریٹرننگ افسر سے تفصیلی بات ہوئی۔

 کرنل (ر) سعد نے کہا کہ این اے 197 کے ریٹرننگ افسر نے ہیلپ لائن کی بجائے ڈی ار او کو خط لکھ دیا،این اے 197 کے ریٹرننگ افسر کے ای ایم ایس پر خدشات کو حل کردیا ہے،نتائج کب تک آئیں گے اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، ای ایم ایس کے حوالے سے مختلف مراحل پر پانچ ٹرائلز کیے گئے۔

ڈی جی آئی ٹی خضر حیات نے کہا کہ ای ایم ایس کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کیا گیا، ای ایم ایس کو اس سے قبل 40 انتخابات میں استعمال کیا جاچکا ہے، نتائج ترسیل میں کوئی ایشو ہوا تو پریذائیڈنگ افسر ذاتی حیثیت میں ریٹرننگ افسر کو نتائج پہنچائے گا، ای ایم ایس نتائج میں کسی قسم کی تبدیلی کو فوری طور پر ڈیٹیکٹ کرے گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر نے ای ایم ایس پر صرف فارم کی تصویر لیکر بھیجنی ہے، الیکشن کیلئے ای ایم ایس سے ذیادہ آسان سسٹم نہیں ہوسکتا۔