عام انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

عام انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک: عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لئی گئی ہے،قومی اورصوبائی حلقوں کےلئے 26کروڑبیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی ہے ، ملک کے 859 قومی اور صوبائی حلقوں کے لئے  26کروڑبیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ 

پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چھپائی سے متعلق الیکشن کمیشن کو باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے، ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ سامان کی ترسیل کی وجہ سے پرنٹنگ کارپوریشن کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ درجنوں حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپر چھاپنے کے سبب ضمنی انتخاب کے لیے خریدا گیا کاغذ بھی استعمال کرنا پڑا،2018 کے مقابلے میں رواں برس عام انتخابات کے لیے 194.75 فیصد زیادہ کاغذ استعمال ہوا، 2018 کے مقابلے میں 2024 کے انتخابات کے لیے ووٹ کے تناسب میں 54.75 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 کے انتخابات کے لیے 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے،2024 کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز طباعت  کیے گئے ہیں،2018 کے انتخابات میں 800 ٹن خصوصی فیچرز والا کاغذ استعمال ہوا،2024 کے انتخابات کے لیے خصوصی فیچرز والا 2170 ٹن کاغذ استعمال کیا جا رہا ہے۔