الیکشن سے قبل بڑا منصوبہ بے نقاب، پی ٹی آئی نے ووٹرز کو خبر دار کر دیا

الیکشن سے قبل بڑا منصوبہ بے نقاب، پی ٹی آئی نے ووٹرز کو خبر دار کر دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک: انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اپنے ووٹرز کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جارہ ایک پیغام میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے  اور آپ کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے دھاندلی کے دو نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

1.دوران ڈرائیونگ چالان کی صورت میں پولیس آپ سے ڈرائیونگ لائسنس کی بجائے اصل شناختی کارڈ کا مطالبہ کرے گی تاکہ آپ اصل  شناختی کارڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کے روز ووٹ ڈالنے سے محروم ہو جائیں.

2.متعدد  افراد پرمشتمل بڑے گھرانوں  کے افراد کو نامعلوم یا معلوم فون نمبرز سے  رابطہ کر کے کہا جا رہا ہے کہ آپ کے نام پر جعلی شناختی کارڈ موجود ہونے کی وجہ سے آپ کا اصل شناختی کارڈ بلاک کیا جا رہا ہے،  تاکہ آپ اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکیں۔

عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے اور آپ کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے دھاندلی کے دو نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں:

1.دوران ِڈرائیونگ چالان کی صورت میں پولیس آپ سے ڈرائیونگ لائسنس کی بجائے اصل شناختی کارڈ کا مطالبہ کرے گی…
 

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ  چوکنا رہیں ، آگاہ رہیں اور اپنا اصل شناختی کارڈ کسی بھی صورت کسی اور کے حوالے نہ کریں۔ اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ آپ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں تو یہ ثابت کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔