لاہور میں پاک فوج تعینات ، موبائل فون سروس بندہونے کا امکان

لاہور میں پاک فوج تعینات ، موبائل فون سروس بندہونے کا امکان
کیپشن: army deploy
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) الیکشن 2024 کی سیکیورٹی  کا معاملہ، الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج لاہور شہر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سمیت قصور،شیخوپورہ میں بھی فوج کو تعینات کردیاگیا،  سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ منڈی بہاوالدین،چکوال ،جہلم،سرگودھا سمیت دیگراضلاع میں بھی کل تک پہنچ جائے گی، تمام اضلاع اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔لاہور: الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ،صوبے بھر میں الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے،عام انتخابات کے لئے 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز جوان ڈیپلائی کئے گئے ہیں

دہشت گردوں کے رابطے روکنے کے لئے سیلولر سروسز بند کی جا سکتی ہیں،اپنے لوگوں کی زندگی اور جان و مال کی حفاظت کے لئے کوئی بھی اقدام کیا جائے گا۔